لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ ق نے زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کو تباہ کئے جانے پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔
مسلم لیگ قائد اعظم کی رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات کی طرف سے پنجاب اسمبلی لاہور میں جمع کرائی جانے والی مذمتی قراداد میں دہشت گرد عناصر کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کروا کر رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر تک پہنچنے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں۔