کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ حکومت نے چھ سو سترہ ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔ تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ کم سے کم پنشن پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 20 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔کراچی میں سرکلر ریلوے بنائی جائے گی ۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے چھ سو سترہ ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصداضافہ کیا گیا ہے گریڈ ایک سے 15 تک تنخواہ 15 فیصد بڑھے گی جبکہ گریڈ 16 سیاوپر والوں کیلیے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم پنشن پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے بجٹ میں تعلیم کیلئے ایک سو اٹھارہ ارب ستر کروڑ روپے جبکہ ترقیاتی پروگرام کیلیے ایک سو پچاسی ارب روپے رکھیں سندھ میں غربت کے خاتمے کیلئے دو ارب روپے کی لاگت سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے گا۔
شہری علاقوں میں کم آمدن والے افراد کو پچاس ہزار پلاٹ دیئے جائیں گے, صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے اڑتالیس ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں سالانہ ترقیاقی پروگرام کیلئے ایک سو پچاسی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں سرکلر ریلوے بنائے کا اعلان بھی کیا گیاہے