اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی بجٹ کو صوبائی خود مختاری پر کاری ضرب قرار دے دیا کہتے ہیں بجٹ میں 18 ویں ترمیم کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ امیروں کا بجٹ ہے عام آدمی پر ایک ایسا بوجھ ڈالا گیا ہے۔
جو اس کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے مکمل طور پر صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں لیکن بجٹ میں ان شعبوں کے لئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ اور خزانہ کمیٹی کو بجٹ تجاویز دے دی ہیں۔