مشرف کی اکبر بگٹی قتل کیس میں کوئٹہ منتقلی ان کی جان کیلئے خطرات پیدا کرے گی سمیع باری، محمد رئیس

کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما کنور ارشدعلی خان سمیع الباری ارشاداحمد بھٹو محمد فاروق قریشی تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی نور سحر میڈم روبینہ عوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ۔

لانڈھی حلقہ PS-128 سے آل پاکستان مسلم لیگ و پرویز مشرف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے سندھ اسمبلی محمد رئیس نے زیارت ریذیڈنسی کی تباہی کے بعد بولان میڈیکل کمپلیکس اور ویمن یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں ڈاکٹرز نرسوں اور طالبات کی ہلاکت پر تاسف و تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے۔

بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کے حالات انتہائی مخدوش صورتحال سے دوچار ہیں۔ حکومت و ادارے حالات پر کنٹرول اور عوام کو امن و تحفظ کی ضمانت کی فراہمی میں ناکام ہیں اسلئے پرویز مشرف کوکو ئٹہ انسداد دہشتگردی کورٹ میں پیش کرنے کیلئے کوئٹہ منتقل کرکے ان کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالا جائے کیونکہ عسکریت پسند دہشت گرد اور پاکستان دشمنوں سے مشرف کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

حالات بتارہے ہیں کہ کوئٹہ میں حکومت و قانون کی کوئی رٹ قائم نہیں بلکہ دہشتگرد مکمل طور پر آزاد و فعال ہیں اسلئے مشرف کو کوئٹہ لے جانے کی بجائے اکبر بگٹی قتل کیس کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرکے اسلام آباد میں ہی اس مقدمے کی کاروائی چلائی جائے۔