قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، ذرائع کا سامنا کرنے سے گریز

Intikhab Alam

Intikhab Alam

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچ واٹمور کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے بری پرفارمنس دی، بہت مایوسی ہوئی۔

ٹیم میں تبدیلیاں ہونی چاہئیں، ٹیم میں تبدیلیوں کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہے۔ لاہور پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی نیذرائع سے بات چیت نہیں کی۔ واپس آنے والے کھلاڑیوں میں سعید اجمل، کامران اکمل، ناصر جمشید، محمد عرفان، احسان عادل، وہاب ریاض اور عمران فرحت شامل ہیں۔