متوازن اورعوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں امرا پر ٹیکس عائد کیا ہے، غریبوں پر بوجھ نہیں ڈالا۔

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 93 ارب روپے مختص کئے ہیں، تعلیمی شعبے کے بجٹ میں 26 فیصد اضافہ کیا ہے، اخراجات میں 30 فیصد کمی کر کے سادگی اور بچت کا آغاز وزیراعلی آفس سے کیا ہے۔