برطانیہ کے پرنس فلپ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

Prince Philip

Prince Philip

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے پرنس فلپ کو سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔ لندن برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے بانوے سالہ شوہر پرنس فلپ کو پیٹ کی ایک سرجری کی وجہ سے دس روز تک زیر علاج رکھنے کے بعد آج پیر کے روز لندن کے ایک ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ڈیوک آف ایڈنبرا کہلانے والے پرنس فلپ کا آپریشن سات جون کو ہوا تھا۔ وہ آئندہ دو مہینوں تک اپنی ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکیں گے۔ بکنگھم پیلس کے ترجمان کے مطابق شہزادہ فلپ کی صحت اب بہت بہتر ہے۔