بنگلہ دیش نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی منظوری دیدی

Bangladesh - U.S.

Bangladesh – U.S.

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی حکومت نے آج پیر کے روز امریکا کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی۔ ڈھاکا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ طے کرنے کا فیصلہ واشنگٹن کے شدید دبا کے نتیجے میں کیا گیا۔ واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیشی فیکٹریوں میں حالات کار بہتر بنائے جائیں اور کارکنوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔

اس بارے میں وزیراعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں ملکی کابینہ نے آج پیر کو امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دے دی۔ اس معاہدے کو تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے یا TICFA کا نام دیا گیا ہے۔