افغان فوج کیلئے 30 روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خریدے جائینگے : پینٹا گون

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن امریکا افغان سیکیورٹی فورسز کیلیے 30 روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ پینٹا گون کے مطابق 30 روسی ملٹری ہیلی کاپٹروں کی خریداری پر 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخرچ ہوں گے۔ روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی فورسز اسپیشل مشن ونگ کے زیر استعمال رہیں گے۔

ان سے دہشت گردی اورمنشیات کی اسمگلنک کیخلاف اسپیشل آپریشنز میں مدد لی جائے گی جبکہ 2014 تک ان ہیلی کاپٹروں کو افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔ امریکا نے روس سے ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے 2011 میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت امریکی وزارت دفاع روس سے 21 کروڑ 70 لاکھ ملین ڈالر کے ایک درجن ہیلی کاپٹر خرید چکا ہے۔