کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں ہفتے میں 3دن سی این جی نہیں ملے گی۔ گیس بچا کر کے ای ایس سی سمیت دیگر بجلی گھروں کو دی جائے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے نئے لوڈ منیجمنٹ شیڈول پرعمل آج سے ہوگا جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اس ہفتے سے ہر ایک دن بعد ایک دن کے لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔
منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز سی این جی نہیں ملے گی۔ تینوں دن سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔ اضافی بندش سے تقریبا 50 ملین مکعب فٹ گیس کی بچت ہو گی جس سے بجلی گھروں کو گیس سپلائی بڑھا دی جائے گی تا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔