بالی ووڈ فلم رانجھنا کا نیا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کردیا گیا

Ranjha

Ranjha

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کے ساتھ رومانٹک فلم رانجھنا کا ایک اور نیا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس پرومو میں فلم کی مرکزی ہیرئن سونم کپور اپنے ہیرو دھنوش کو اپنی محبت کا یقین دلاتی جذباتی نظر آرہی ہیں۔ کرشکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گرد گھومتی ہے جسکی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا 21 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔