لاہور (جیوڈیسک) ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کیلیے فارمولہ طے پا گیا، سب انسپکٹر عہدے پر تعینات ٹریفک وارڈنز انسپکٹر سے ایس پی کے عہدے تک ترقی پا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کے لیے فارمولہ گزشتہ روز آئی جی کی زیر صدارت چیف ٹریفک آفیسرز کے لاہور میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے دو سو ٹریفک وارڈن کو تربیت کیلیے چونگ ٹریننگ سنٹر لاہور بھیجا جائیگا۔ پنجاب کے پانچ اضلاع ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی کے ٹریفک وارڈنز پہلے بیج میں ٹریننگ کیلیے منتخب ہونگے۔