اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو تمام وسائل استعمال کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سرتاج عزیز نے ایوان کو بتایا کہ انتخابات کے بعد امریکی جاسوس طیاروں نے ایک جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران تیرہ ڈرون حملے کیے۔
دوہزار سات میں چودہ ڈرون حملے ہوئے،دو ہزار آٹھ میں چونتیس، دو ہزار نو میں انچاس، دو ہزار دس میں ایک سو پندرہ، دو ہزار گیارہ میں باسٹھ اور دو ہزار چودہ میں چودہ ڈرون حملے کیے گئے۔ سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے ڈرون حملے بند نہ کیے تو تمام وسائل استعمال کرسکتے ہیں۔