لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیروں سے حاصل ہونے والے وسائل کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود پر صرف کئے جائیں گے، ترقیاتی ویژن کا شاہکار بجٹ صوبے کے عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور لے کر آئے گا۔
لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انقلابی بجٹ پیش کیا ہے، یہ سماجی شعبوں کی مربوط ترقی کا روڈ میپ ثابت ہو گا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کا آغاز خود سے کیا ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے ترانوے ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جس کے پاس زیادہ وسائل ہیں اسے ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے۔