لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ایک شام انور مقصود کے ساتھ کا انعقاد

کراچی : ملک کے معروف رائٹر و ڈرامہ نگار انور مقصود نے کہا ہے کہ تہذیب و تمدن کے ذریعے ہی معاشرے میں سدھار لایا جاسکتا ہے اسی کے ذریعے ہم اپنی پہچان دنیا میں متعارف کراسکتے ہیں بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیٹری اینڈ ڈبیٹنگ سوسائٹی لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی ،لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو ،معروف فلم و ٹی وی آرٹسٹ حنا دلپذیر، قاضی واجد ،معروف کامیڈین ایاز خان اور شہزاد رضا نے بھی اپنے خطاب میں انور مقصود کی علم و ادب اور مزاح کے حوالے سے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے انور مقصود کے پیش کئے گئے۔

ڈارمے اور خاکے پیش کئے تقریب میں لیاقت نیشنل ہسپتال ومیڈیکل کالج ،لیاقت نیشنل کالج آف فزیوتھراپی،لیاقت نیشنل اسکول و کالج آف نرسنگ اور لیاقت نیشنل کالج آف میڈیکل ٹیکنا لوجی کے طلباء و طالبات ،اساتذہ ،ہسپتال کے ملازمین کے علاوہ شہر کی ممتاز علم و ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔انور مقصود نے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کی انتظامیہ کا اپنی حوصلہ افزائی اور اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

ر علم و ادب کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ انور مقصود ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی علم و ادب اور فن کے لئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے انور مقصود کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انور مقصود جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی کاوشیں معاشرے میں سدھار لانے اور علم و فن میں ان کی خدمات لازوال ہیں۔

تقریب سے معروف ساتھی فنکاروں حناء دلپذیر ،قاضی واجد،ایاز خان اور شہزاد رضا نے انور مقصود کی علم و ادب اور فنی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب میں انور مقصود نے اپنے ساتھی فنکار و فنکارائوں کے ساتھ اپنے مشہور ڈارامے آنگن ٹیڑھا، لوز ٹاک پیش کئے جسے تقریب میں موجود شائقین نے بے حد سراہا۔

Liaquat Hospital

Liaquat Hospital