ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ گزشتہ روز فائرنگ سے بروہی بردرای کے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف آج ٹھٹھہ میں مکمل ہڑتال ہے اور تجاراتی مراکز بند ہیں۔ گزشتہ روز ٹھٹھہ میں ایک بس اسٹاپ پر خشک برداری کے افراد کی فائرنگ سے بروہی برداری کا ایک نوجوان غفور بروہی ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا تھا۔
واقعہ کے خلاف آج احتجاجا شہر کے تمام تجاراتی مراکز، پیٹرول پمپ بند اور ٹریفک معطل ہے۔ پولیس نے خشک برداری کے دو نامزد ملزمان سمیت 6 افراد کیخلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے دونوں برادریوں کے درمیان چھ سال سے جاری دشمنی کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔