کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں اسکائوٹس کی تحریک کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ذمانہ امن ہو یا جنگ اسکائوٹس کا کردار انتہائی حقیقت کا حامل ہے ،اساتذہ کرام کی اسکائوٹس تحریک میں دلچسپی کے ذریعے کے ذریعے علاقائی سطح پر اسکائوٹس تحریک کو فعال اور تحریک کے معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈسٹرکٹ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن شاہ فیصل زون کے زیر اہتمام پہلا گروپ اسکائوٹس لیڈر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں شاہ فیصل زون بلدیہ عظمیٰ کراچی اسکولز کے تمام صدر معلمین و معلمات اور سپر وائزر نے شرکت سیمینار سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد احسان۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن شاہ فیصل زون محمد سلیم خان، کوارڈینٹر کمشنر محمد جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر اسکائوٹس سنٹرل جاوید مصطفی، اسکائوٹس اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ محمد مظہر، اسکائوٹس اسسٹنٹ کمشنر ملیر سید محمد ندیم نے بھی خطاب کیا۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے حلقے میں اسکائوٹس تحریک کو فعال بنا نے کے لئے اپنے ہر ممکن تعائون کا یقین دلا یا۔