فون کالز اور انٹرنیٹ کی جاسوسی کا نظام قانونی ہے، امریکی صدر

U.S. President

U.S. President

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ شہریوں کی فون کالز اور انٹرنیٹ کی جاسوسی کا نظام قانونی ہے جس کا مقصد امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانا ہے۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کی فون کالز نہیں سن رہی۔ نگرانی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شہریوں کے ٹیکسٹ میسج اور ای میلز پڑھی جا رہی ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا تمام ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیاں شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرتی ہیں۔

امریکی ایجنسیاں بھی شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے سے بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایس اے کا فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کا نظام شفاف ہے۔پرامن شہریوں کو فون نگرانی کے پروگرام سے کوئی خطرہ نہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ وہ شہری آزادیوں کے معاملے پر متعلقہ لوگوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔