ٹریڈنگ کے دوران ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھانوے روپے ستر پیسے پر پہنچ گیا۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ کو ریکارڈ سطح پر لے گئی۔

ڈالر کی قدر میں چار پیسے اضافہ ہوا۔انٹر بینک کے ذرائع کے مطابق اکیس جون کو شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں،جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔