حکومت کا غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر 2 فیصد اضافی ٹیکس واپس

Petrol

Petrol

حکومت نے غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس اور ریٹیلرز پر عائد دو فیصد اضافی جی ایس ٹی واپس لے لیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات پر دو فیصد ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے بجٹ دوہزار تیرہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر لگائے جانے جی ایس ٹی ٹیکس کو واپس لے لیا گیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دو فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ پیٹرول پمپوں کی اضافی ٹیکس کی وصولی غلط ہے۔ پیٹرول پمپس اضافی ٹیکس وصول مت کریں۔ آئل ریفائنریز ، پیٹرل پمپس ، سپلائرز اور ڈیلرز نان رجسٹرڈ افراد سے اضافی ٹیکس وصول نہ کریں۔

ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی غیر رجسٹرڈ شدہ افراد پر عائد دو فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنی ہوں گی۔ ایف بی آر کے مطابق نان رجسٹرڈ شدہ افراد پر فنانس بل دوہزار تیرہ کے تحت دو فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔