کورنگی کے صنعت کاروں کا کاروبار کی منتقلی پر غور

Manufacturers

Manufacturers

کورنگی کے صنعتی علاقوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ کورنگی کے صنعتکاروں کا کورنگی انڈسٹریل ایریا سے صنعتیں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا، جس میں کورنگی کے صنعتی علاقوں میں صنعتکاروں کے سامان سے لدے ٹرکوں کا غائب ہونا، بھتہ خوری، چوری، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی سمیت دیگر لا اینڈ آرڈر کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

روز بروز جرائم کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے باعث صنعتکاروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور صنعتکاراپنا کاروبار اور صنعتیں کراچی سے منتقل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام تر کوششوں کے باوجود ان جرائم کا سدباب نہیں کرپا رہے۔ صنعتکاروں نے سندھ کے وزیراعلی سید قائم علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ کورنگی کے صنعتکاروں سے فوری ملاقات کریں۔