ترکی میں پارک کی جگہ پلازہ تعمیر کرنے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج بھی طلب کر سکتے ہیں۔
ترکی میں شدید احتجاجی مظاہرے کئی روزسے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کا مرکز دارلحکومت انقرہ اور استنبول ہیں۔ پولیس کی آنسو گیس، واٹر کینن کا استعمال، ربر کی گولیاں، مظاہرین کو منتشر کرنے میں ناکام رہیں۔ ترک نائب وزیر اعظم نے زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔