پچیس سالہ مس کنیکٹی کٹ ایرن بریڈی مس امریکا دو ہزار تیرہ منتخب ہوگئی۔ مس امریکا کا مقابلہ لاس ویگاس میں منعقد ہوا جس میں امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں سے تعلق رکھنے والی حسیناں نے شرکت کی۔ پچیس سالہ اکانٹینٹ ایرن بریڈی مس کنیکٹی کٹ مس امریکا دو ہزار تیرہ منتخب ہو گئی۔ جس کے بعد انہیں مس امریکا دوہزار بارہ نانا میری ویدر نے سونے اور ہیروں کا تاج پہنایا۔
مس الاباما میری مارگریٹ پہلی رنر اپ رہیں۔ ایرن بریڈی اب رواں سال روس میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔ خوبصورتی کا تاج بریڈی کے پاس ایک سال تک رہے گا۔ خوبصورتی کا امریکی تاج سر پر سجانے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اب ان کا اگلا ہدف مس یونیورس منتخب ہونا ہے۔