ممبئی: ایک عہد کا خاتمہ، دنیا کا آخری ٹیلی گرام بھیج دیا گیا

Telegrams

Telegrams

ایک سو چوالیس سالہ ٹیلی گرام چودہ جون دو ہزار تیرہ کو جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ ایک عہد کا خاتمہ ہوا۔ ممبئی میں دنیا کا آخری ٹیلی گرام بھیج دیا گیا۔ امریکہ میں یہ سروس سات سال پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

نئی سائنسی ایجادات نے پرانی ایجادات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹیلی گرام سروس جو ایک زمانے میں دنیا کی تیز رفتار ترین مواصلاتی سروس تھی۔ آج ایس ایم ایس، ای میل اور اسمارٹ فونز کی موجودگی میں ایک ناکارہ سروس بن کر رہ گئی تھی۔ امریکہ میں سات سال پہلے آخری ٹیلی گرام بھیجا گیا تھا جبکہ چودہ جون دو ہزار تیرہ تک یہ سروس انڈیا میں جاری رہی۔ بالآخر چودہ جون کو دو ہزار تیرہ کو آخری ٹیلیگرام میسیج بھیجنے کے بعد اس سروس کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا۔

بھارت سنچار نیگام لیمیٹڈ نے بتایا کہ جدید مواصلاتی نظام کے آنے سے پہلے تقریبا پانچ ہزار ٹیلی گرامز یومیہ بھیجے اور وصول کئے جاتے تھے تاہم کمپنی کو سالانہ تیئیس ملین ڈالر کے نقصان کے باعث اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔