ایتھنز: سرکاری ٹی وی کی بندش کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

Athens

Athens

ہزاروں مظاہرین اسرکاری ٹی وی اور ریڈیو کی بندش کے خلاف ایتھنز کی سڑکوں پر نکل آئے۔ یورپ میں بیروزگاری کا طوفان یونان میں پہنچ کر ہنگاموں کی صورت اختیار کر گیا

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہنگامے سرکاری نشریاتی ادارے کی جبری بندش پر شروع ہوئے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ جبری طور پر بند کئے جانے والے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو فوری طور پر بحال کرکے بیروزگار افراد کو فاقہ کش ہونے سے بچایا جائے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی بندش پر پورا ملک ردعمل کے طور پر احتجاج کی لپیٹ میں آگیا۔ اپوزیشن جماعت کے رہنما الیکسس سپراس نے ہزاروں احتجاجی مظاہرین کی موجودگی میں حکومت سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم سمراز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔