وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد اصف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا وعدہ نہیں کر سکتے۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے روڈ میپ دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد اصف نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کی صوت میں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کے لئے بجٹ اجلاس کے بعد جامع اور مربوط پالیسی دی جائے گی۔ جس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چند روز میں لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی مین تمام صوبوں میں یکساں لوڈشیڈنگ کے اعلانات ہوتے رہے۔
الیکشن ان پر عمل درآمد نہ ہوا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ قومی امسبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اب وہ بجلی عوام کو فراہم کرے جس بارے کہا جاتا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے چھپا کر رکھی ہے ۔