سیلاب کی روک تھام کیلئے جاری اسکمیں رواں سال بھی مکمل نہ ہو سکیں جس سے بارشوں کے موسم میں ایک بار پھر بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ ذرائع کو موصول ہونی والی دستاویزات کے مطابق، دریاں، ندی نالوں، بیراجوں اور نہروں کا کوئی بند اور پشتہ محفوظ نہیں۔ دو ہزار بارہ کے سیلاب کے بعد بند پشتوں کو محفوظ بنانے کی ہزاروں اسکمیں شروع کی گئیں۔
جن میں سے متعدد اسکمیوں کے صرف پی سی ون ہی مکمل کیے جا سکے ہیں۔ دو ہزار تین سو اڑتالیس اسکمیوں میں سے اب تک صرف تین سو اڑتالیس چھوٹی اسکمیں ہی مکمل ہو سکی ہیں۔ پٹ فیڈر کنال، رابی کنال، رینی کنال، کیتھر کینال اور کچھی کنال کی اسکمیں، لوئر انڈس اور رائٹ بینک ڈرینج منصوبہ بھی زیر التوا ہے۔