اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال ملک کا تجارتی خسارہ اٹھارہ ارب سے تجاوز کر گیا صرف مئی میں تجارتی خسارہ پچیس فیصد بڑھ کر دو ارب سترہ کروڑ ڈالر رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک پاکستان کی برآمدات تین اعشاریہ نو فیصد اضافے سے بائیس ارب بتیس کروڑ ڈالر رہی۔
ملکی درآمدات اعشاریہ دو فیصد اضافے سے اکتالیس ارب ڈالر رہی جبکہ اس دوران تجارتی خسارہ تین اعشاریہ نو فیصد کمی سے اٹھارہ ارب انہتر کروڑ ڈالر رہا۔