کامیڈی فلم بجاتے رہو کے پہلے ٹریلر نے دھوم مچا دی

Comedy Filme

Comedy Filme

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم بجاتے رہو کے پہلا ٹریلر نے ہی دھوم مچا دی۔ فلم بجاتے رہو مزاح، محبت اور انتقام جیسے احساسات کا مجموعہ ہے۔ فلم میں تشار کپور، ڈولی آہلووالیا ، رنویر شوری اور وِنے پاٹھک نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

اداکار روی کِسن نے سبروال کا کردار ادا کیا ہے جو کاروبار میں کامیابی کے لئے فراڈ کا سہارا لیتا ہے لیکن اسے سامنا کرنا پڑتا ہے تشار ، ڈولی اور رنویر شوری کی ٹیم کا جو اسکی ہر چال کا توڑ کرنے کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ فلم چھبیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔