سپرمین سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل نے دھوم مچادی. ٹائم وارنر کی فلم مین آف اسٹیل نے باکس آفس پر والٹ ڈزنی کی آئرن مین تھری کا ریکارڈ توڑ دیا. ایک ہی ہفتے میں ایک سو پچاس ملین ڈالر کما لئے۔ اور سال کی بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا۔
فلم کے مرکزی کردار برطانوی ایکٹر ہنری کیول نے اپنی غیر معمولی اداکاری کے ذریعے باکس آفس پر رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک سو دس اعشاریہ تین ملین ڈالر کا بزنس کرنیوالی فلم ٹوائے اسٹوری تھری کو بھی پسپا ہونے پر مجبور کر دیا جبکہ فلم دس از دی اینڈ نے دو کروڑ سات لاکھ انیس ہزار ایک سو باسٹھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر اور کامیڈی فلم ناو یوسی می ایک کروڑ دس لاکھ سولہ ہزار چار سو اٹہتر ڈالر کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔
امریکا سمیت دنیا بھر کے شائقین فلم کا فیورٹ کردار سپر مین آج بھی ان کے دلوں میں راج کر رہا ہے۔ مین آف اسٹیل سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی چھا گئی۔ تیرہ جون کو جکارتا، انڈونیشیا اور سنگاپور میں ریلیز ہونے والی فلم مین آف اسٹیل پاکستان میں اکیس جون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔