لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش

Art

Art

لاہور کی الحمراآرٹ گیلری میں نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش شائقین فنون لطیفہ کی گہری توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

این سی اے راولپنڈی کی طالبات کے تھیسس کی نمائش لاہور کی الحمرا آرٹ گیلری میں قدرت کے خوبصورت رنگ اجاگر کر رہی ہے۔ اس نمائش میں آئل پینٹنگ، پیپر پرنٹ، سکلپچر آرٹ اور ہینڈ میڈ فن پارے پیش کیے گئے۔

یہ پہلا موقع ہے جب راولپنڈی کی طالبات زندہ دلوں کے شہر میں اپنے فنی جوہر دکھانے آئی ہیں۔ اسی آرٹس کونسل میں این سی لاہور کے طلبا بہت سے رنگارنگ شوز تو منعقد کرچکے ہیں مگر ان دنوں یہاں راولپنڈی کا ٹیلنٹ ہی نمایاں ہے۔ ابھرتے ہوئے فنکاروں کے دلکش فن پاروں کی نمائش کو شائقین فنون لطیفہ کی بڑی تعداد نے سراہا۔