ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں, اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

پاکستان (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ مسئلے کے فوری حل کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈرون حملوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستانی مندوب مسعود خان نے کہا ڈرون حملے نا صرف پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں بلکہ اس سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے اور انتقامی کارروئیاں بڑھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ڈرون حملوں میں معصوم شہری مارے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا مسئلے کے حل کے لیے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کیا جائے انہوں نے اقوام میں سالمتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ بچوں پر تشدد کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے پاکستان مندوب مسعود خان نے کہا ڈرون حملوں نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے شدت پسندی کو اور ہوا دی ہے۔