صدرآصف زرداری اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گورنر کے پی کے شوکت اللہ، وزیراعلی پحتونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بم حملے اور اسکے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت متعدد سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماں نے مردان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرسخت افسوس کا اظہار کیا۔