لاہور(جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے واقعات میں بعض ہمسایہ ملک ملوث ہیں، دہشت گردی کے سدباب کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی ریذیڈنسی کو ٹارگٹ کرنے پر بلوچستان سے آنے والے ردعمل نے ثابت کر دیا ہے۔
اب بلوچ عوام ایک طرف اور دہشت گرد دوسری طرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر ہمسایہ ملک کے نان سٹیٹ ایکٹر ہیں یا انہیں حکومتوں کی آشیرباد بھی حاصل ہے جس کے بعد ان کے سدباب کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔