لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف رکن ساجدہ میر بالآخر ناہید خان سے جا ملیں، ان کا کہنا ہے کہ بھٹو اور بے نظیر کی پارٹی ہم ہیں، زرداری نہیں۔ شہید بینظیر اینڈ بھٹو ورکرز موومنٹ کی رہنما ناہید خان کہتی ہیں کہ زرداری صاحب اور انکا خاندان خود کو پیپلز پارٹی سے دور رکھے۔
ساجدہ میر نے لاہور پریس کلب میں ناہید خان کی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غلط پالیسیوں کے باعث ایک صوبے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
اس موقع پر ناہید خان اورصفدر عباسی نے کہا کہ کہ محترمہ کی شہادت سے پیدا ہونے والا قیادت کا خلا صرف کارکنوں پر بھروسہ سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔ ساجدہ میر کا کہنا تھا کہ زرداری دور میں حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا، انہیں محترمہ کی ساتھی ہونے کا طعنہ دیا جاتا رہا۔