مظفر گڑھ میں 4 سال کی بچی پر کتے چھوڑ نے والا ملزم گرفتار

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں 4 سال کی بچی پر کتے چھوڑ نے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق پیاز توڑنے پر بچی پر کتے چھوڑنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کتے نے بچی کی ناک پر کاٹ لیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی، وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئی ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔