پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے فوزیہ وہاب کی پہلی برسی پر دعائیہ تقریب کا اہتمام
Posted on June 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری نے کہا کہ فوزیہ وہاب نے سیاست میں مفاہمت کو فروغ دیا ان کی پارٹی کے لئے خدمات مشعل راہ ہے فوزیہ وہاب پاکستان پیپلز پارٹی کا بہترین سرمایہ تھیں ان کی کمی مدتوں پر نہیں کی جا سکتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی اس عظیم رہنماء کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار صنوبر سلیم انصاری نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام فوزیہ وہاب کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی، انفارمیشن سیکریٹری افشین شاہ اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ وہاب کی سیاسی اور عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں فوزیہ وہاب کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء کا اہتمام بھی کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنمائوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب اپنی ذات میں انجمن اور نیک صفعت خاتون تھیں وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی وفادار ساتھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سچی اور مخلص رہنماء تھیں فوزیہ وہاب پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی مقبول رہنماء تھیں۔
رہنمائوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لئے فوزیہ وہاب نے مرتے دم تک جدوجہد کی اور انشا اللہ فوزیہ وہاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو پورا کرے گا اور انشا اللہ اس ملک میں عوامی خوشحالی اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔