اسلام آباد (جیوڈیسک) حالیہ بجٹ میں جی ایس ٹی کی مد میں پارلیمنٹ میں منظوری سے پہلے ہی پیٹرولیم کی مصنوعات میں قیمتوں کے اضافے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس سولہ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کیا گیا جو یکم جولائی کے بجائے اگلے ہی روز نافذ کر دیا گیا جس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔ نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیا گیا تھا۔