کھاریاں (جیوڈیسک) کھاریاں میں بے روز گاری سے تنگ آکر باپ نے چھری کے وار کر دو بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا، بعد میں باپ نے اپنے گلے پر بھی چھری پھیر لی۔ پولیس کے مطابق محلہ بابا لطیف شاہ غازی میں بے روزگاری سے تنگ آ کر باپ نے تین بچوں اور اپنے گلے پر چھری پھیر دی۔
جس سے تین سالہ محمد ناحیل اور چار سالہ محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سات ماہ کا محمد ضیا زخمی ہو گیا۔ بعد میں باپ ندیم صادق نے خود بھی اپنے گلے پر چھری پھیر لی۔ زخمیوں اور لاشوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔