ہیمر کرکٹ کلب نے اعظم اسپورٹس گرین کو شکست دیکر کھوکھر آپار کرکٹ پرئمیر لیگ اپنے نام کر لیا
Posted on June 19, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : اعظم اسپورٹس کرکٹ گرائونڈ پر منعقدہ دوسرا کھوکھر آپار پرئمیر لیگ کا فائنل ہیمر کرکٹ کلب نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ اعظم اسپورٹس گرین اور ہیمر کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا اعظم اسپورٹس گرین کے کپتان کاشف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا نے میں کامیابی حاصل کی اعظم اسپورٹس گرین کی جانب سے حبیب اور کاشف نے بالترتیب 60 اور 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مطلوبہ ہدف ہیمر کرکٹ کلب نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ہیمر کرکٹ کلب کے رحیم نے شاندار 60 رنز بنا ئے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیمر کرکٹ کلب کے کپتان وقاص کو کھوکھر آپار پرئمیر لیگ کی وننگ ٹرافی سے نواز گیا اور اعظم اسپورٹس گرین کے کپتان کاشف کو رنر اَٹرافی پیش کی گئی جبکہ اعظم اسپورٹس گرین کے حبیب کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور اعظم اسپورٹس گرین کے ہی نعمان کو بہترین بالر جبکہ بہترین فیلڈر کا ایوارڈ ایگل آئی کے زبیر کو دیا گیا۔
اس موقع پر کرکٹ شائقین اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے کھوکھر آپار کرکٹ پرئمیر لیگ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اور کرکٹ آفشلز اور خصوصاً تعاون پر ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر ملیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔