نیویارک (جیوڈیسک) دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد ساڑھے 4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2012 میں 76 لاکھ لوگوں کو گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ لینا پڑی۔ نیویارک اقوام متحدہ کے مطابق پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں شام کا تنازع اہم عنصر ہے۔
دنیا میں پچپن فیصد پناہ گزینوں کا تعلق افغانستان، صومالیہ، عراق، سوڈان اور شام سے ہے۔ اس وقت دنیا کے 81 فیصد پناہ گزینوں کی میزبانی ترقی پذیر ملک کر رہے ہیں۔ دس سال پہلے کے مقابلے میں یہ شرح گیارہ فیصد زیادہ ہے۔