اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، عدالت نے ایف بی آر کو 50 ہزار گاڑیاں قبضے میں لے کرنیلامی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 5 مارچ کو جاری ہونے والے ایس آر او کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے اور گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔ ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مخصوص مدت کے لئے ایمنسٹی اسکیم شروع کی تھی۔