لندن : کشن گنگا کیس، عالمی عدالت میں آج سماعت ہوگی

Kishan Ganga

Kishan Ganga

پاکستان (جیوڈیسک) متنازعہ بھارتی منصوبے کشن گنگا کیس کے مقدمے کی سماعت آ ج عالمی ثالثی عدالت میں ہوگی۔ جس میں پاکستانی حکام پانی کے بہاو سے متعلق تکنیکی اعداد و شمار عدالت میں جمع کرائیں گے۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ اوران کی لیگل ٹیم کشن گنگا مقدمے میں غیرملکی وکلا سے مشاورت کیلئے لندن میں ہے۔

جہاں دریائے نیلم کے پانی کے بہا سے متعلق تکنیکی اعداد وشمار عالمی عدالت میں جمع کرائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے رواں سال فروری میں کشن گنگا مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا۔ جس میں پاکستان کے اس اعتراض کو درست مان لیا گیا تھا کہ پن بجلی گھر کے پانی کے ذخیرے کا جو ڈیزائن بھارت نے تیار کیا ہے اس سے پاکستان کی طرف پانی کے بہاو پر اثر پڑے گا۔

کشن گنگا اور نیلم پن بجلی منصوبوں کو پانی فراہم کرنے کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جس کیلئے عالمی ثالثی عدالت نے دونوں ملکوں سے پانی کے بہاو اور حقوق کے اعدا و شمار مانگے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ وزارت پانی و بجلی اس سارے معاملے سے لاعلم ہے۔