بجلی ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ مہنگی

Nepra

Nepra

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہ مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق دسمبر کے بلوں میں ہو گا۔

صارفین کو دسمبر کے بلوں میں 691 روپے اضافی ادا کرنا پڑینگے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار کم رہی زیادہ تر بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔ فرنس آئل پر 16 روپے 16 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ ڈیزل پر پیدا کی جانے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 20 روپے سے زائد رہی۔