نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن فلموں کے سپر اسٹارجیکی چن کوبہت افسوس ہے کہ انھیں ڈانس کرنا نہیں آتا۔ مار دھاڑ سے بھرپور فلمیں ہوں یا کوئی مزاحیہ کردار، ایکشن ہیرو جیکی چن کو کون نہیں جانتا۔ مزاحیہ اداکاری کرنے والے جیکی چن کو بھارتی فلم تھری ایڈیٹ نے بہت متاثر کیا اور وہ عامر خان کے فین ہو گئے ہیں۔
جیکی چن بھارتی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کنگ فو کے بجائے جان دار اداکاری والا کردار دیا جائے۔ میں ایک اچھا اداکار ہوں، مجھے بھارتی کوریو گرافی پسند ہے لیکن مجھے ڈانس نہیں آتا۔ جیکی چن بھارتی کھانوں کے شوقین ہیں اور انھیں بریانی اور پاپڑ بہت پسند ہیں۔