فٹ بال ورلڈ کپ 2014 : ایران نے جنوبی کوریا کو ہرا کر کوالیفائی کر لیا

Football World Cup

Football World Cup

السان (جیوڈیسک) ایران نے حریف جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا کر فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جنوبی کوریا کے شہر السان میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ایران نے کامیابی سمیٹ لی۔ ایرانی کھلاڑیوں نے سخت حریف کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اعصاب شکن جوڑ پہلے ہاف تک بے نتیجہ رہا۔ میچ کے ساٹھویں منٹ میں رضا نے گیند کو جال تک پہنچا دیا۔ یہی واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ آئندہ سال برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں اب ایران بھی نمائندگی کرے گا۔