قصور (جیوڈیسک) قصور میں غیرت کے نام پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ورثا نے لاشیں لاہور، قصور روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک بلاک ہو گئی۔ نواحی گاں لکھ نیکے میں چند روز قبل نصیر نامی نوجوان نے اپنے ہی گاں کی ایک لڑکی کو اغوا کیا۔ پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
لیکن لڑکی کے ورثا نے ڈیرے پر دھاوا بول کر نصیر کے والد اور دو قریبی عزیزوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچنے کیخلاف قتل ہونیوالوں کے ورثا نے لاشیں رکھ کر مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر لاہور قصور روڈ کو ڈیڑھ گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔