لاہور (جیوڈیسک) سرکاری ملازمین تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایکسائز ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی جبکہ ایپکا نے بھی احتجاج کیا۔ لاہور وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی طرف سے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو سرکاری ملازمین نے مسترد کر دیا ہے۔
لاہور میں محکمہ ایکسائز کے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔ ملازمین کا کہنا ہے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ ایپکا کے تحت بھی مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔