ممبئی (جیوڈیسک) سپر ہیرو فلم مین آف اسٹیل نے امریکا کے بعد بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور تین دن میں اکیس کروڑ کما لیے۔ سپر ہیرو فلم مین آف اسٹیل میں اس بار کی گئیں تبدیلیاں بھارتی شائقین کو خوب بھائی۔ سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم نے بھارتی باکس آفس پر اکیس کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کر لیا۔
برطانوی اداکار ہنری کیول نے بھی سپرمین کے طور پر خوب پزیرائی حاصل کی، فلم کی کہانی ایک خلائی مخلوق کے بچے کے گرد گھومتی ہے۔ جس کی پرورش زمین پر ہوتی ہے۔ پاکستان میں یہ فلم جیو ٹیلی فلمز کے تعاون سے اکیس جون کو ریلیز ہو گی۔