ہالی وڈ کامیڈی دی لیگو مووی کا نیا ٹریلر آگیا

The Lago Movie

The Lago Movie

لاس اینجلس (جیوڈیسک) بچوں کے مشہور کارٹون کردار بیٹ مین اور ننجا ٹرٹلز پر بنی ہالی وڈ کی کامیڈی فلم دی لیگو مووی کا نیا ٹریلر آگیا ہے۔ فلم آئندہ سال فروری میں ریلیز ہو گی۔ دی لیگو مووی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہے۔ فلم میں ننجا ٹرٹل اور بیٹ مین کچھ نیا کرنے نکلے ہیں۔

ایڈونچر کے شوق میں دونوں فوج میں بھرتی ہو جاتے ہیں۔ اینی میٹڈ کامیڈی مووی کے ہدایتکار فل لارڈ اور کرسٹوفر ملر ہیں۔ دی لیگو سات فروری دو ہزار چودہ کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔